the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


 بچوں کی صحت کے لئے ماں کے دودھ کے فوائد سے ہم سب واقف ہیں لیکن برازیل کے سائنسدانوں نے 30 سال پر مشتمل ایک تحقیق کے بعد ناصرف صحت کے لئے فوائد کی تصدیق کی ہے بلکہ ذہانت، تعلیمی میدان میں کامیابی اور اعلیٰ سماجی مقام کے حصول کے لئے بھی ماں کے دودھ کی اہمیت کی تصدیق کردی ہے۔

وہ غذا جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جواہرات کا متبادل ہے،سائنس نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 
 فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوتاس کے ڈاکٹر برنارڈو لیسا ہورٹا اور ان کی ٹیم نے آج سے 30سال قبل پیدا ہونے والے 6ہزار بچوں کی زندگی کا مشاہدہ مسلسل جاری رکھا۔ تیس سال کے دوران مختلف اوقات پر ان کے عمومی



جسمانی صحت کے علاوہ ذہانت، تعلیمی قابلیت، معاش اور آمدنی کے متعلق اعدد و شمار اکٹھے کئے گئے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن 3500 بچوں نے تقریباً ایک سال کے لئے اپنی ماں کا دودھ پیا تھا بڑے ہونے پر ذہانت کے ٹیسٹوں میں ان کی کارکردگی دوسرے بچوں کی نسبت واضح طور پر بہتر تھی، ان کی تعلیمی کارکردگی اور تعلیم کا دورانیہ بھی زیادہ تھا جبکہ یہ بہتر ملازمت حاصل کرنے کے بعد زیادہ آمدنی بھی حاصل کررہے تھے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں میں معدے کے جراثیم، سینے کی انفیکشن، دمہ اور الرجی کے مسائل بھی نمایاں طور پر کم تھے جبکہ ان بچوں کی ماﺅں کی صحت بھی دیگر بچوں کی ماﺅں کی صحت کی نسبت بہتر پائی گئی۔ یہ تحقیق ”دی لانسٹ گلوبل ہیلتھ“ نامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.